اؤسنگ اور شہری غریبی کے خاتمے کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا
کہ نریندر مودی حکومت نے اب تک ملک بھر کے شہری علاقوں میں 12 لاکھ 83 ہزار
616 سستے مکان بنانے کی اجازت دی ہے جبکہ سابقہ ترقی پسند اتحاد حکومت نے
سال 2005 سے 2014 تک کے عرصہ میں 12 لاکھ 40 ہزار 968 سستے مکان بنانے کی
منظوری دی تھی۔مسٹر وینکیا نے آج
یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کام کرنے میں
یقین کرتی ہے اور کچھ لوگوں کی طرف سے مسلسل رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود
بھی مثبت سوچ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت نے آج کی میٹنگ میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت
7309 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ایک لاکھ 97 ہزار 402 سستے مکان کی تعمیر
کی منظوری دی ہے۔